Exemplary Patient Experiences, Always.

 

Exemplary Patient Experiences, Always.

ایم آر آئی کے مریض ضرور پڑھیں

پروسٹیٹ کے ایم آر آئی کے لئے مریض کی تیاری کی معلومات

 
  1. ایم آر آئی سکین والی صبح، آپ کا مقعد خالی ہونا ضروری ہے۔
    • دوا خانہ        )فارمیسی( سے فلیٹ اینیما خرید کر حسب ہدایات استعمال کر لیں۔ گھر سے نکلنے سے ایک گھنٹہ قبل اپنے آپ کو اینیما دیں اور رفع حاجت کر لیں۔اگر آپ کی بڑی آنت کی کسی قسم کی جراحی  )کولیکٹومی یا الیوسٹومی( ہو چکی ہو تو اینیما کا استعمال مت کریں۔
  2. آنتوں میں موجود ذرا  سی ہوا )گیس(بھی معائنہ کو متاثر کر سکتی ہے۔ آپ کے مقعد کا خالی ہونا از حد ضروری ہے تا کہ پروسٹیٹ کی اعلٰی درجہ کی تصاویر حاصل کی جا سکیں جو کہ باقاعدہ معائنہ کے لئے ضروری ہیں۔

  3. خوراک
    • گذشتہ رات کا کھانا -        صرف ہلکا پھلکا نیم ٹھوس کھانا کھائیں )جیسے یخنی، نرم پکی ہوئی غذا، پُڈنگ وغیرہ(      ریشہ دار )فائبر سے بھر پور ( غذا سے پرہیز کریں،
    • ایم آ ر آئی کے دِن، ٹیسٹ سے چار )۴( گھنٹہ پہلے سے صرف صاف سیال مشروب  بغیر بالائی یا دودھ کے پی سکتے ہیں۔
    • ایم آر آئی سے ایک گھنٹہ قبل تک پانی پی سکتے ہیں۔ 

  4. ادویات

    • ایسی تمام  تجویز کردہ ددائیں  جِن پرمندرجہ بالا غذائی پابندیوں کا اطلاق نہ ہوتا ہو، ایم آر آئی سے ایک روز قبل اور ایم آر آئی والے دِن کھائی جا سکتی ہیں۔
    • کسی بھی قِسم کے ابہام کی صورت میں اپنے معالج یا دوا فروش ) فارماسسٹ (سے رابطہ قائم کریں۔
    • براہِ کرم ایم آر آئی رالے روز اپنی تجویز کردہ تمام دوائیں ضرور ہمراہ لائیں۔
    • ذیابیطس کی دو ا کھانے والے مریض اپنے معالج سے رابطہ قائم کریں۔

  5. دیگر ہدایات
    • ایم آر آئی سے اڑتالیس )۴۸( گھنٹہ قبل ، جنسی سرگرمی سے گریز کریں-

براہِ کرم ٹیسٹ سے بالکل پہلے اپنا مثانہ خالی کریں اور ایم آر آئی کے لئے معائنہ کے کمرہ میں جانے سے قبل بیت الخلاء کا استعمال کریں تا کہ آنتوں  اور مقعد میں موجود گیس کے منفی اثرات  میں کمی ہو جائے۔

Uncommon content coming soon.