Exemplary Patient Experiences, Always.

 

Exemplary Patient Experiences, Always.

چھاتی کی بائیوپسی کے بعد گھر جانے کی ہدایات

آج آپ نے چھاتی کی بائیوپسی کروائی ہے ۔ بائیوپسی والی جگہ کا نرم پڑ جانایا اس جگہ نِیل پڑنا معمول کی بات ہے۔ درد زیادہ ہونے کی صورت میں ،آپ عام یا زیادہ طاقت کی ایسیٹامائینوفن )ٹائیلینول (کھا سکتی ہیں لیکن اسپرین  ہر گز نہیں کیونکہ یہ خون کے جمنے کی استعداد میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔نِیل کو کم کرنے کے لیے برف لگانا مفید ہو تا ہےنیز رات کے وقت چھاتی کی حرکت کو محدود رکھنے کے لیےبرا ٫پہنی جا سکتی ہے۔

مندرجہ ذیل فہرستِ ہدایات، آپ کی حفاظت کے لیے فراہم کی جا رہی ہے:

 1.      گر آپ مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی ایک بھی محسوس کریں تو فورا" طبّی امداد طلب کریں.

  1. شدید یا  اچانک سانس کا پھولنا ،سانس لینے میں دقّت،
  2. بائیوپسی کی جگہ پر درد کا اچانک بڑھ جانا          
  3. اچانک پسینے آنا اور سر میں ہلکا پن محسوس کرنا  
  1. بائیوپسی کے بعد بھاری اشیاء اٹھانا مناسب نہیں، تا ہم ایسی صورت میں کہ اس کے علاوہ ہدایات دی جائیں،اگلے روز سے، روزمرہ کی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

  2. چھاتی کی بائیوپسی  کے بعد، اسی دن غسل کرنے یا  نہانے سے گریز کریں۔ اگر آپکی ڈریسنگ، پٹّی والی کی گئی ہو تو اگلے روز صبح  اس کو اتارا جا سکتا اور نہایا،یا غسل کیا جا سکتا ہے۔متاثرہ جگہ کو ہلکے ہلکےتھپتھپا خشک کریں۔ اگر ڈریسنگ  ،چپکنے والی پٹی )سٹیری سٹِرپ   والی (ہو اور کونے سے مُڑنا شروع کر دے تو آپ اس کو اتار سکتی ہیں۔یہ پٹّی یقینی طور پر سات دنوں میں اتاردینی چاہئے۔

نوٹ:  نتائج کے حصول کے لئے معالج سے ۷-۱۰ دن میں آئندہ ملاقات کا وقت حاصل کریں-

یہ معلومات ، صرف معلوماتی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں اور اِن کے حصول کا مقصد کسی بھی طرح ، ماہرانہ طبّی رائے، تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں۔ براہِ کرم کسی مخصوص طبّی صورتحال میں مشورہ کے لئے اپنے معالج سے رجوع کریں۔ ذاتی غیر تجارتی مقاصد کے لئے اِس مواد کی ایک واحد نقل دوبارہ چھاپی جا سکتی ہے۔

Uncommon content coming soon.